وفاقی حکومت کا بورڈ امتحانات نہ لینے کا فیصلہ
فائل فوٹووفاقی حکومت نے کورونا وباء کے باعث نویں سے بارہویں جماعت تک کے بورڈ امتحانات نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ طلباء کو کارکردگی کی بنیاد پر پروموٹ کیا جائے گا۔ جامعات اپنی پالیسی کے مطابق طلباء کی پروموشن کا فیصلہ کریں گی۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہونے والی بریفنگ میں بتایا کہ کورونا وباء کےپھیلاؤ اورتعلیمی سرگرمیوں میں غیر معمولی تاخیرکے باعث نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے بورڈ امتحانات نہیں لئے جائیں گے اورطلباء کوکارکردگی کی بنیاد پر ہی اگلی کلاسوں میں پروموٹ کر دیا جائے گا ۔
بریفنگ کے بعد اپنے ٹویٹ میں وزیر تعلیم نے جامعات کو ہدایت کی کہ یونیورسٹیاں اپنی پالیسیوں کے مطابق اور ہائیرایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ ہدایات اور ایس او پیزکے تحت امتحانات کے شیڈول کا فیصلہ کریں گی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔